بارے مصنف

تعارف :
نام : محمد علیم اللہ خان ولد محمد خلیل اللہ خان (رحمۃ اللہ)
معروف بہ : علیم خان فلکی
پیدائش : 1952ء بہ مقام فلک نما، حیدرآباد دکن ، انڈیا
پیشہ : تجارت
تعلیم :
* ایم-اے (مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی، حیدرآباد)
* Diploma in Marriage counseling from Leister, UK

تصانیف :
1۔ مرد بھی جسم بیچتے ہیں۔۔۔۔ جہیز کیلئے
2۔ مرد بھی بکتے ہیں۔۔۔ جہیز کیلئے
3۔ Life insurance and Muslims
4۔ ایک کوشش اور۔۔۔۔۔ (ازدواجی مسائل اسلامی نفسیات کی روشنی میں)
5۔ بات ہے زمانے کی ۔۔۔ (مزاحیہ مضامین کا انتخاب)
6۔ خدا کیلئے نفل حج اور عمرہ کو ایک مذہبی پکنک نہ بنائیے

اغراض و مقاصد :
اَلدِّینُ مُعَامَلّہ (حدیث) دین معاملے کا نام ہے۔
اگر انسانوں کے درمیان معاملہ داری (Dealings) صحیح ہوجائے تو روئے زمین پر اسلام کے علاوہ نہ کوئی اور مذہب باقی رہے اور نہ خود مسلمانوں کے درمیان مسالک و مذاہب کا کوئی اختلاف۔ معاملہ داری کو سنوارنے کی کوشش ہمارا مقصدِ اولین ہے۔

سماجی اصلاح (سوشیل ریفارم) :
جیسا کہ ڈپٹی نذیر احمد مرحوم نے اپنی تصنیف ابن الوقت میں فرمایا :
”جتنے پیغمبر آئے وہ اپنے وقت کے سوشیل ریفارمر پہلے تھے۔ جو بھی اپنے عہد میں سوشیل ریفارم کا کام کرے گا وہ پیغمبری کا کام کرے گا“۔
عہدِ حاضر میں جہیز، شادی کی کئی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی رسومات سب سے بڑا مسئلہ ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش ہمارا مشن ہے۔

ادب :
مذکورہ مقاصد کے حصول کیلئے نہ صرف دعوتی و تحریکی لٹریچر کے ذریعے بلکہ ہر صنفِ ادب کے ذریعے شعور کو بیدار کرنے کا کام کیاجائے۔ اسکے لئے سنجیدہ نثری و شعری ادب جیسے افسانہ، ناول، ڈرامہ، تنقید، غزل و نظم کے ساتھ ساتھ مزاحیہ نثر و شعرکے ذریعے پیغام کی ترسیل ہمارا اہم مقصد ہے۔

ایجنڈا :
1۔ تقریر کے ذریعے عوام تک پیغام رسائی
2۔ تحریر کے ذریعے قارئین کی ذہن سازی
3۔ شعر و ادب کے ذریعے دعوتِ فکر
4۔ میڈیا کے ذریعے متحرک افراد تک پہنچنا
5۔ شخصیت و کردار سازی کے پروگرام (Personality Development programmes)
6۔ دیگر مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کی کوشش
7۔ شادی سے قبل و بعد کی مشاورت
8۔ سماجی انصاف کے لئے جدوجہد

پالیسی :
کسی مذہب، مسلک ، یا مکتبِ فکر سے اختلاف کئے بغیر صرف ایسے مسائل پر کام کرنا جن میں کسی ٹکراؤ کا امکان نہ ہو بلکہ تما م گروہوں سے تعاون حاصل ہو۔

پتہ :
جدہ ، سعودی عرب
ٹیلی فون : ‪00966 5046 27452

1 comment

  1. ایازالشیخ says:

    محترم علیم بھائی، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ؔپکی ویب سائٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پتہ نہیں ؔپ نے مجھے پہچانا یا نہیں۔ میں یہاں گلبرگہ میں ہوں۔ حالیآ فیوز ایجنسی unn کا ریسڈنٹ ایڈیٹر ہوں۔ مضامیں و رپورٹس روانہ کریں۔ اس ایجنسی کے تقریبا 150 سے رائد اخبارات سپسکرائبرز ہیں۔ اللہ آپکے حوصلوں کو اور بڑھائے اور ملت کی آپ یونہی خدمت کرتے رہیں۔

    آپکا بھائی
    ایاز
    موبائل: 09845238812

Leave a Reply